یویارک پولیس ڈپارٹمینٹ نے سندھ پولیس کو تربیت کی پیشکش کر دی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے مختلف کیڈرز کے افسران نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران نیویارک پولیس کے وفد نے سندھ پولیس کو تربیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ پولیس اور افسران کو ٹریننگ دی سکتے ہیں، جس ہر وزیراعلیٰ سندھ نے نیویارک پولیس کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر نیویارک پولیس کے وفد نے صوبائی وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے مختلف لوگوں اور پولیس کیڈرز کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ نیویارک اور کراچی میں کافی مماثلت ہے، جرائم کرنے والے 10 فیصد ہوتے ہیں جو 90 فیصد آبادی کے خلاف جرائم کرتے ہیں لیکن اس رویے کو تبدیل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ جرائم پیشاہ افراد کو یہ معلوم ہو کہ ان پر نظر رکھی جارہی ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ خطے کی صورتحال کے باعث کراچی ہدف رہا ہے ایک دور تھا جب دہشت گردی عروج پر تھی تاہم حکومتِ سندھ نے جرائم پر قابو پانے کے لیے بڑی محنت کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہماری پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادروں نے شہر میں امن کے لیے سخت محنت کی، آج کراچی پر امن شہر ہے، اب صرف اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ ہے جس کا جلد خاتمہ کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر اعلیٰ کے مطابق نیویارک پولیس کی طرح اب سندھ پولیس بھی ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق اس ملاقات میں سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، آئی جی پولیس، سیکریٹری ٹو سی ایم اور دیگر نے شرکت کی۔